امریکی، چینی اور روسی صدور کی ملاقات کے بعد امریکا اور چین کی درآمدی و برآمدی ٹیرف میں کمی کی توقعات کے باعث عالمی سطح پر روئی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے جبکہ اسکے برعکس
پاکستان میں معیاری روئی کی انتہائی محدود دستیابی سے قیمتیں مستحکم رہیں۔
مقامی ٹیکسٹائل ملوں کی خریداری سرگرمیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ایگریکلچر اور فوڈ سیکورٹی کے لیے ’’نیشنل ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیکورٹی ایڈوائزری کونسل‘‘ کے قیام کی اطلاعات زیرگردش ہیں جس میں تین بڑے زرعی اداروں کو بھی ضم کیا جائے گا۔